کھیل
Time 13 جولائی ، 2023

پی سی بی نے 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

قومی کرکٹرزکے سینٹرل کانٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے__فوٹو: فائل
قومی کرکٹرزکے سینٹرل کانٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے__فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے مالی سال 2024-23 کی پہلی سہ ماہی کےبجٹ کی منظوری دے دی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق باقاعدہ بورڈ الیکشنزنہ ہونے پر سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی جب کہ معاملات چلانے کے لیے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس کوتین ماہ کےبجٹ کےحساب سےمنصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاہم قومی کرکٹرزکے سینٹرل کانٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔


مزید خبریں :