23 فروری ، 2012
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…دنیابھر میں انٹر نیٹ صارفین کا زیادہ وقت سوشل میڈیا کی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا ہے ۔ ٹویٹر کے صارفین کی تعداد50کروڑ سے تجاوز ہوچکی ہے۔ٹویٹر نے پانچویں سالگرہ پر کہا تھاکہ روزانہ اوسطاً 14کروڑ ٹویٹ کیے جاتے ہیں، فیس بک ایک ارب صارفین ہونے کی طرف گامزن ہے، فیس بک کے فعال صارفین کی تعداد80کروڑ ہے،فیس بک پر ہر ماہ 6ارب تصاویرپوسٹ کی جاتی ہیں اور تقریباً ایک کھرب تصاویر ان کے سرورز میں محفوظ ہیں،فیس بک کو دنیا میں تصاویر کے اشتراک کا سب سے بڑا پلیٹ فارم سمجھا جارہا ہے۔ گزشتہ برس سے آغاز کرنے والے گوگل پلس کے صارفین کی تعداد9کروڑ ہے اب تک گوگل پلس پر دس لاکھ سے زیادہ صفحات تخلیق کیے گئے اور3ارب40تصاویر شیئر کی گئیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایک تھرڈ کمپنی کی تحقیق کے مطابق ٹویٹر کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 500ملین ہوچکی ہے۔ایک معروف مائیکرو بیالوجی کمپنی جو ایک ہفتے میں اربوں ٹویٹ کرتی ہے اس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تجزیہ کے مطابق رجسٹرڈ صارفین کی تعداد50کروڑہے ، تاہم ان میں فعال صارفین کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔تاہم ٹویٹر کے ترجمان نے کسی تیسری پارٹی کی طرف سے پیش کردہ ان اعدادوشمار پر تبصرے سے انکار کیااور کہا کہ ٹویٹر کا اپنے صارفین کی تعداد بتانے کاکوئی اراداہ نہیں ۔مذکورہ کمپنی نے گزشتہ برس ٹویٹرکے صارفین کی فعال تعداد دس کروڑ بتائی تھی۔گزشتہ برس ٹویٹر نے اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ روزانہ اوسطاً 14کروڑ ٹویٹ کیے جاتے ہیں۔ فیس بک نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ارب صارفین کا سنگ میل عبور کر جائیں گے۔گزشتہ برس گوگل پلس سوشل میڈیا کا سب بڑا حریف بن کر سامنے آیا ۔