Time 14 جولائی ، 2023
پاکستان

فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوگا، سندھ اسمبلی میں بل منظور

3 سال تک کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہوسکےگی/ پارلیمانی سیکرٹری صحت/ فائل فوٹو
3 سال تک کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہوسکےگی/ پارلیمانی سیکرٹری صحت/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظورکر لیا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق فارمولا دودھ صرف فارمیسی اور مقررہ اسٹورز پر ملےگا جب کہ صوبے میں فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکےگا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت کے مطابق فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے اسپتالوں میں نہیں جاسکیں گے اور انفنٹ فیڈنگ بورڈ میں فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 3 سال تک کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہوسکےگی۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ قانون کا مقصد بچوں کو غذائیت کی کمی اوربیماریوں سے بچاناہے، اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دستخط کے لیے گورنر کوبھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :