Time 08 جولائی ، 2023
پاکستان

فارمولا دودھ ڈاکٹر کے نسخے سے صرف میڈیکل اسٹورز پر فروخت ہوگا: وزیر صحت سندھ

قانون میں ترمیم کے تحت 36 ماہ تک کے بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا— فوٹو: فائل
قانون میں ترمیم کے تحت 36 ماہ تک کے بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا— فوٹو: فائل

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر افضل پیچوہو نے بریسٹ فیڈنگ قانون کے مسودے میں تبدیلی سے انکار کردیا اور کہا کہ فارمولا دودھ کی فروخت صرف میڈیکل اسٹورز  پر  ہوگی اور  ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترامیم پر قائم  ہیں۔

اس معاملے پر بے بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور وزیر صحت کی چند روز قبل ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی، قانون میں ترمیم کے تحت 36 ماہ تک کے بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا۔ نوزائیدہ بچوں کو فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے کچھ روز قبل پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں ترمیم منظور کی تھی۔

مزید خبریں :