Time 17 جولائی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے قیام پر علی امین گنڈا پور کا ردعمل

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی قیادت میں بےضمیروں کےٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں— فوٹو: فائل
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی قیادت میں بےضمیروں کےٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کا پرویز خٹک کی جانب سے قائم کی جانے والی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پر  رد عمل سامنے آیا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی قیادت میں بےضمیروں کےٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں،  آج جولوگ نئی پارٹی کے قیام پر خوشی منا رہے ہیں یہ ان کی وقتی خوشیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا تحریک انصاف بھر پور مقابلہ کرے گی، الیکشن جیتے گی۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کسی کے جانے سے پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑتا، پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانا اپنی سیاست بچانے کی ناکام کوشش ہے، الیکشن میں پرویزخٹک جیسے لوگوں کی سیاست کا صفایا ہوجائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تین چار مرتبہ تحریک انصاف نے الیکشن کے مواقع ضائع کیے، اگر یہ راز کھل گیا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کو آج بڑا جھٹکا لگا اور پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنالی، نئی جماعت نے تحریک انصاف کے 57 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی توڑ لیے، سابق وزيراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے۔

نئی پارٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہناتھاکہ ہمارے ساتھ ہم خیال ارکان اسمبلی اکٹھے ہوئے اور ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھیں گے، پارٹی منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

مزید خبریں :