03 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی میں خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے نایاب ہوگئے ہیں۔جس کے باعث نجی طور پر علاج کرا نے والوں کو دشواری کا سا منا کرناپڑ رہا ہے۔پا کستان پیڈیاٹرک ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر اقبال میمن کے مطابق کراچی میں پرائیوٹ مارکیٹ میں خسرہ کی ویکسی نیشن نایاب ہوگئیں ہیں۔شہر میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے خسرہ کے ٹیکے ایم ایم آر کے نام سے 700 روپے فی انجکشن دستیاب ہوتے تھے لیکن اب نایاب ہیں۔ڈاکٹر اقبال میمن کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں جو انجکشن دستیاب ہیں وہ نو ماہ سے زیادہ عمر کے بچوں کو لگائے جاتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ای پی آئی پرائیوٹ ڈاکٹرز کو بھی خسرہ کے ٹیکے فراہم کرئے تاکہ بچوں کی جانیں بچائی جاسکے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال پندرہ ہلاکتوں کی تصدیق ای ڈی او ہیلتھ امداد اللہ صدیقی پہلے ہی کرچکے ہیں۔