Time 18 جولائی ، 2023
پاکستان

ایف آئی اے کا جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار، سیکڑوں پاسپورٹ برآمد

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے: ایف آئی اے— فوٹو: ایف آئی اے
ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے: ایف آئی اے— فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان محمد راحیل اور کاشف رضا کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 250 پاسپورٹ جو غیر قانونی ان کے قبضے میں تھے برآمد کر لیے گئے اور ملزمان کے قبضے سے جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں۔

حکام نے بتایاکہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنسی رجسٹرڈ بھی نہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 71/23 کا اندراج کر کے متعلقہ عدالت سے چار دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :