Time 20 جولائی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے سپرٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس کےسیکشن 4 سی کو غیر آئینی قرار  دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مختلف کمپنیوں  اور اداروں کی جانب سے دائر  درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا، سپر ٹیکس سے متعلق ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز  بھی کالعدم قرار دے دیے۔

مزید خبریں :