Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ دوسری بار تبدیل

سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالزراق شر کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ دوبارہ تبدیل کردیا گیا۔

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کیلئے پہلا تشکیل کردہ بینچ بحال کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی۔

جمعے کو جاری کازلسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کا بینچ تبدیل کردیا گیا تھا اور بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔

جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :