Time 25 جولائی ، 2023
جرائم

مارگلہ ہلز ٹریل 3 مبینہ زیادتی کیس، لڑکی نے عدالت میں فراڈ کا اعتراف کرلیا

ایک شخص کے خلاف سازش کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کی حامی بھری گئی تھی: لڑکی کا عدالت میں اعترافی بیان— فوٹو:فائل
ایک شخص کے خلاف سازش کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کی حامی بھری گئی تھی: لڑکی کا عدالت میں اعترافی بیان— فوٹو:فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مارگلہ ٹریل تھری مبینہ زیادتی کیس میں لڑکی نے فراڈ کا اعتراف کرلیا۔

لڑکی نے جج عدنان رسول کی عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروایا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض ایک شخص کے خلاف جھوٹے زیادتی کیس کا اعتراف کرلیا۔

لڑکی نے بیان میں کہاکہ ایک شخص کے خلاف سازش کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کی حامی بھری گئی تھی، 10ہزار روپے دیے گئے، باقی رقم کام کے بعد دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

لڑکی نے بتایاکہ تھانہ کوہسار میں زیادتی کی شکایت درج کرائی، پولی کلینک اسپتال سے میڈیکل ٹیسٹ کرایا، میں نے جرم لالچ کے باعث کیا۔

لڑکی نے کہاکہ کیس آگے نہیں چلانا چاہتی، ملزم کو رہا کردیاجائے۔

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے لڑکی اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں :