03 جنوری ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف زرداری نے بھارت کے خلاف کولکتہ میچ اور ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ پی سی بی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔ ادھر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر ناصر جمشید اور سعید اجمل کو بھی شاباش دی ہے۔