کھیل
Time 26 جولائی ، 2023

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا عہدوں پر برقرار رہنا مشکل : ذرائع

کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کرے گی جبکہ چیئرمین ذکاء اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی زمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں:ذرائع/ فائل فوٹو
 کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کرے گی جبکہ چیئرمین ذکاء اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی زمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں:ذرائع/ فائل فوٹو 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کیلئے سینیئر سابق کرکٹرز کے نام کل تک فائنل ہونے کا امکان ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے  مصباح الحق کو پیغام  دیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے، اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کرےگی جبکہ  چیئرمین ذکاء اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا عہدوں پر برقرار  رہنا مشکل ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کیلئے نیا نام تلاش کرے گا۔

مزید خبریں :