کھیل
Time 27 جولائی ، 2023

ذکا اشرف نے مصباح الحق کو فری ہینڈ دے دیا

اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں : ذکا اشرف کا مصباح الحق کو پیغام/فوٹوفائل
  اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں : ذکا اشرف کا مصباح الحق کو پیغام/فوٹوفائل 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )   نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ  کرتے ہوئے  سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق کو فری ہینڈ دے دیا۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے مصباح الحق کو پیغام بھیجا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔

بھیجے گئے پیغام میں  ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ    اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع  کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے  دوسری جانب  کرکٹ کمیٹی کے لیے سینئر سابق کرکٹرز کے نام کل تک فائنل ہونے کا امکان ہے۔

کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کرےگی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئرمین ذکا اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے عہدوں  پر برقرار رہنا مشکل  ہے، پاکستان کرکٹ بورڈہیڈکوچ کے لیے نیا نام تلاش کرے گی ۔

مزید خبریں :