ایف بی آر سے معاملات طے پا گئے، پی آئی اے کے اکاؤنٹس جلد بحال ہونیکا امکان

گزشتہ روز ایف بی آر نے ٹیکسز کی مد میں اربوں روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ فوٹو فائل
گزشتہ روز ایف بی آر نے ٹیکسز کی مد میں اربوں روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر نے ٹیکسز کی مد میں اربوں روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے جبکہ پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل گزشتہ برس بھی پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے تاہم پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکاؤنٹس بحال کیے گئے تھے۔

اب گزشتہ روز ہونے والی پیشرفت پر ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر سے معاملات طے پا گئے ہیں، ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بینک اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :