23 فروری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… بلندوبالا اور لمبے ترین پُلوں کی تعمیر میں تو کئی سال کی محنت لگتی ہے لیکن انھیں گرانے میں صرف چند منٹ ، ایسا ہی منظرامریکی ریاست اوہائیو میں دیکھنے کو ملا جہاں دریا پر تعمیر کردہ 83 سال پرانے پُل کو دھماکہ خیز مواد سے منٹوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ۔ 1928 میں آمدورفت کیلئے کھولے جانے والے اس پُل کوبوسیدہ ہو جا نے کے باعث دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا جسے پُل کے136 مختلف مقامات پر لگا یا گیا تھا ۔اس کارروائی کیلئے ایک گھنٹے کیلئے دریا کے آس پاس ہر قسم کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے باعث یہ پُل دن کی روشنی میں ایک دلکش آتش بازی کا منظر پیش کر رہاتھا۔