27 جولائی ، 2023
اسلام آباد: آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا پلان مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 1600 ارب سےکم کرکے 1200 ارب روپے تک لایا جائے گا، گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں 400 ارب روپے سے زائد کی کمی لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ جلد 415 ارب روپے سے زائد رقم جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نےگیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے پر پلان مکمل کر لیا ہے، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنےکا پلان آئی ایم ایف کو بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے تک گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی چاہتے ہیں اور آئی ایم ایف سے پلان منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے رقم جاری کرنے کی اجازت دی جائے گی۔