29 جولائی ، 2023
گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی فنانسگ منفی رہی جس کی بڑی وجوہات حکومت کے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے پر پابندی اور آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کا معطل ہونا تھا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے بیرونی قر ض کم لیا اور واپس زیادہ کیا، گزشتہ سال حکومت کو مقامی بینکوں اور نان بینک ذرائع سے کمرشل قرض لینا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی ذرائع سے فنانسنگ منفی رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کا پرائمری خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرونی فناسنگ 682 ارب روپے منفی رہی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال 21-2022کے دوران حکومت کی بیرونی فنانسنگ 1.178 ٹریلین رہی، مالی سال 21-2022 کے دوران مقامی ذرائع سے فنانسنگ 4.4 ٹریلین روپے رہی جبکہ بیرونی فنانسنگ 1.33 ٹریلین روپے رہی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 21-2022 کے دوران مقامی فنانسنگ 2.37 ٹریلین روپے رہی۔