04 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور سے دوستی بس کرکٹ کے دیوانوں کو لے کر بھارت روانہ ہو گئی ،شائقین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہے۔لاہور سے بھارت جانیوالی دوستی بس ایک مدت کے بعد آج مکمل 42 سواریاں لے کرواہگہ کے راستے بھارت چلی گئی۔کرکٹ شائقین کاکہناتھاکہ انہیں بھارت دیکھنے کاشوق تھا۔اب وہ بھارت کی سیربھی کریں گے اورمیچ بھی دیکھیں گے۔دوستی بس کے ذریعے بھارت جانیوالے مسافروں کاکہناتھاکہ وہ 6 جنوری کونئی دہلی میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کاحوصلہ بھی بڑھائیں گے۔