04 اگست ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی، اس کے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ردعمل کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دلاور کے فیصلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا جج ہمایوں دلاور صاحب کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے ایک اور موقع کےمستحق ہیں؟ اس سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق بھی شکوک پیدا ہوتے ہیں۔