04 جنوری ، 2013
نئی دلی…بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیرنے بھارت کے دورے پر موجود پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں جمعہ کو عشائیہ کا اہتمام کیا اور کھلاڑیوں انکی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی۔اس سے قبل پاکستان ہاوٴس آمد پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے فرداً فرداً ہر کھلاڑی کو مبارک باد دی۔عشائیے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔ادھر صدر آصف علی زرداری نے بھارت کیخلاف ہرمیچ میں سب سے زیادہ رنزبنانیوالے کھلاڑی کیلیے5لاکھ کا اعلان کیا ہے۔جبکہ ہر میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینیوالے کھلاڑی کیلیے بھی 5لاکھ کااعلان کیا گیا ہے۔