صحت و سائنس
04 جنوری ، 2013

خسرہ کی وباء: سکھر میں 98، گھوٹکی میں10 بچے ہلاک، درجنوں متاثر

خسرہ کی وباء: سکھر میں 98، گھوٹکی میں10 بچے ہلاک، درجنوں متاثر

گھوٹکی…کمشنر سکھر عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سکھر ڈویژن میں خسرہ کی وباء سے اٹھانوے بچے انتقال کر گئے، جبکہ ضلع گھوٹکی میں ساڑھے چار لاکھ بچوں کو ویکسین کی جائے گی۔ کمشنر سکھر عباس بلوچ نے سرکٹ ہاوٴس گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے بتایا کہ ضلع گھوٹکی میں خسرہ میں مبتلا بچوں کی ویکسین کے لئے پچاس مراکز قائم کر دیئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر ڈویژن میں خسرہ سے اٹھانوے بچے انتقال کرگئے، جبکہ بارہ سو سے زائد متاثر ہیں، ضلع گھوٹکی میں دس بچے خسرہ سے انتقال کر گئے اور 126 بچے داخل ہیں، جبکہ60ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین کر دی گئی ہے۔ عباس بلوچ نے کہا کہ ۱۱ جنوری تک ساڑھے چار لاکھ بچوں کو ویکسین مکمل کر لی جائے گی۔

مزید خبریں :