Time 06 اگست ، 2023
کھیل

بابر ، رضوان اور شاہین کیلئے 45 لاکھ ماہانہ تنخواہ، راشد لطیف نے آواز بلند کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پیشکش اور لیگ سے ملنے والے پیسوں کا موازنہ کیا جائے تو بہت بڑا فرق نظر آئے گا : سابق کپتان کی گفتگو/فوٹوفائل
 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پیشکش اور لیگ سے ملنے والے پیسوں کا موازنہ کیا جائے تو بہت بڑا فرق نظر آئے گا : سابق کپتان کی گفتگو/فوٹوفائل 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 45 لاکھ ماہانہ تنخواہ کی پیشکش  کو کم قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں سابق کپتان راشد لطیف نے کھلاڑیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 45 لاکھ ماہانا تک کی پیشکش کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ  بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے لیے یہ اضافہ بہت کم ہوگا، نئے کنٹریکٹ کے تحت ان کھلاڑیوں کو صرف ایک لیگ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

راشد لطیف کے مطابق اگر بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ،  آئی ایل لیگ،  بی پی ایل کیربیئن لیگ نہیں کھیلے گا تو ان کو 20 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا، اس کے بدلے کھلاڑیوں کو صرف 15 ہزار 800 ڈالر مل رہے ہیں۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پیشکش اور لیگ سے ملنے والے پیسوں کا موازنہ کیا جائے تو بہت بڑا فرق نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ 

مزید خبریں :