04 جنوری ، 2013
کیپ ٹاوٴن…کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 27 رنز سے ہرا دیا،کیوی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا سکی ٹیسٹ کے تیسرا ہی دن آخری ثابت ہوا،پہلی اننگز میں 45 رنز پر آوٴٹ ہونے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسر ی اننگز میں 275 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی ،لیکن اننگز کی شکست سے پھر بھی نہ بچ سکی،براوٴن لی نے109، برینڈن میک کولم51 اور واٹلنگ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ڈیل اسٹین نے تین فلینڈر اور جیک کیلس نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،اب دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11جنوری سے پورٹ ایلزبتھ میں شروع ہو گا