Time 07 اگست ، 2023
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی کامیابی، سیمی فائنل کی امید برقرار

پاکستان بھارت سے میچ برابر کھیل کر بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان بھارت سے میچ برابر کھیل کر بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کے شہر چنئی  میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی باقی ہے۔

پاکستان کی جانب سے20ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے پہلا گول کرکے برتری دلائی۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا گول 39ویں منٹ میں افراز نے کیا جبکہ چائنا کی جانب سے 33ویں منٹ میں جسہینگ نے گول اسکور کیا۔ پلیئر آف دی میچ پاکستان کے عبدالحنان شاہد قرار پائے۔

پاکستان اس وقت گروپ میں 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر  پر ہے۔

پاکستان کا آج چوتھا میچ تھا، پاکستان کو  پہلے میچ میں ملائشیا سے شکست ہوچکی ہے جبکہ گرین شرٹس نےکوریا اور جاپان سے میچ برابر کھیلا تھا۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، پاکستان بھارت کے خلاف میچ برابر بھی کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، اگر شکست ہوئی اور جاپان چین سے جیت گیا تو جاپان کے بھی پانچ پوائنٹ ہوجائیں گے ایسی صورت میں سیمی فائنل کھیلنے کا فیصلہ گول اوسط پر ہوگا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی کامیابی، سیمی فائنل کی امید برقرار


مزید خبریں :