Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

کوئٹہ: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس حسنین ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور  ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس اور ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فوری طور  پر فا ئر نگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے تہرے قتل کے وا قعےکی مختلف پہلو ؤں پر تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے فائرنگ سے میاں بیوی اور بچےکے جاں بحق ہونےکے واقعےکا نوٹس لیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :