05 جنوری ، 2013
ویٹررینارین کارلوس (پیراگوئے)… پیراگوئیمیں نیلے نایاب طوطے ،اسمگلروں کے چنگل سے چھڑا لئے گئے۔ قید میں بد حال ہونے والے طوطوں کو تندرستی کے بعد آزاد کر دیا جائے گا ۔پیراگوئے میں پولیس نے 15 دسمبر کو غیر قانونی طور پر پکڑے گئے 200 سے زائد نیلے طوطے بازیاب کرالیا۔ان قیمتی طوطوں کو گھونسلوں سے پکڑاگیا اور انہیں بلیک مارکیٹ میں 2 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ یہ طوطے انسانی آواز کی نقل اتارنے میں مہارت رکھتے ہیں۔بازیاب کرائے گئے نایاب نیلے طوطوں میں سیدو ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ بہت سوں کے پر بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ان خوبصورت طوطوں کی صحت یابی کی امید کی جا رہی ہے جس کے بعد ان کو جنگل میں آزاد کر دیا جائے گا۔اس سلسلے میں پیراگوئے کی پولیس نے چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن کو غیر قانونی طور پر پرندوں کی اسمگلنگ کے الزام میں جیل بھی ہو سکتی ہے۔