دنیا
05 جنوری ، 2013

82فیصدبھارتی خواتین اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں

 82فیصدبھارتی خواتین اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں

نئی دہلی…بھارت کا شمار دنیا کی دوسری بڑی آباد ی میں ہوتا ہیجہاں خواتین کی تعداد 60کروڑ ہے۔لیکن ان میں سے82فیصد خواتین اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔بھارت میں 16دسمبر کو چلتی بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی اور بعد میں اس کی ہلاکت سے بھارتی خواتین پھٹ پڑی ہیں۔بھارتی معاشرے میں خواتین کے ساتھ مردوں کے رکھے جانے والے رویئے کی قلعی کھول دی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں کرائے گئے سروے میں اس بات کا نکشاف ہوا ہے کہ بھارتی معاشرے میں 82فیصد خواتین خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ان میں سے 35 فیصد ملازمت پیشہ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ شام ڈھلنے سے پہلے ہی گھروں کو لوٹ جائیں۔

مزید خبریں :