05 جنوری ، 2013
ماسکو…روس کے شہرمرمانسکMurmansk میں نئے سال کے چوتھے دن سورج نے پہلی جھلک دکھا ئی ،اس خوبصورت منظر دیکھنے ،سخت سردی کے باوجود،شہری گھروں سے نکل آئے۔روس کے شہر Murmansk میں شہری اس وقت بہت پرجوش ہو گئے جب ایک ہفتے بعد ان کو سورج کی شکل نظر آئی۔ اس شہر میں ایک ہفتے سے مسلسل برف باری اور دھند کی وجہ سیاندھیرا چھایا ہوا تھا،یہ صورتحال پولر نائٹpolar nightیا قطبی رات کہلاتی ہے،جس کے دوران سورج نظر نہیں آتا۔ نئے سال کی آمد پر بھی شہری سورج کو خوش آمدید نہیں کہ پائے تھے۔ کل دوپہر میں سورج کی کرنوں نے نئے سال کی روشنی بکھیری تو سرد موسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگ گھروں سے نکل آئے اور خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے۔ شمال مغربی روس کے اس شہر میں ہر سال 40 سے زائد پولر نائیٹ polar nightہوتی ہیں۔