10 اگست ، 2023
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک مکان سے گھریلو ملازمہ کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی ایک ڈاکٹر کےگھر ملازمہ تھی، گھر سے اس کی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فارنزک اورپولیس ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھےکرلیے ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، معاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔