شیروں کیساتھ 10 منٹ گزارنے کا چیلنج، پولیس نے شیر پالنے والے ٹک ٹاکر کو پکڑ لیا

لاہور میں پولیس نے شیر پالنے والے ٹک ٹاکرکو  دھر لیا۔

واپڈا ٹاؤن لاہور  کے میاں ثاقب نے گھر کی چھت پر شیر پال رکھے ہیں، ملزم سوشل میڈیا پر شیروں کی تشہیر کرتا اور شہریوں کو دعوت دیتا کہ جو ان کے پنجرے میں 10 منٹ گزارے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگوں کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جا رہا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔

ستوکتلہ پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، اس دوران ملزم نے اعتراف جرم کیا اور معافی مانگتا رہا۔

پولیس کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شیروں کو تحویل میں لے کر سفاری پارک منتقل کر دیا۔

مزید خبریں :