Time 12 اگست ، 2023
کھیل

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے علیم ڈار کی ملاقات

ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر  قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی، علیم ڈار نے ذکاء اشرف کو  ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی— فوٹو: پی سی بی
ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی، علیم ڈار نے ذکاء اشرف کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی— فوٹو: پی سی بی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر  قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی، علیم ڈار نے ذکاء اشرف کو  ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے علیم ڈار کی امپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو  سراہا، ذکاء اشرف اور علیم ڈار نے پاکستان میں امپائرنگ کے شعبے میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :