Time 12 اگست ، 2023
کھیل

افغانستان نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کوچ ملاپ پردیپ کمار میوادا کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا ہے— فوٹو: فائل
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کوچ ملاپ پردیپ کمار میوادا کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا ہے— فوٹو: فائل

افغانستان نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کوچ ملاپ پردیپ کمار میوادا کو  قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملاپ میوادا نے سری لنکا میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق میلاپ پردیپ کمار میوادا 1996 سے 2005 تک بروڈہ اور ویسٹ زون کی ٹیموں کیلئے کھیل چکے ہیں، انہوں نے 11 فرسٹ کلاس اور 26 لسٹ اے میچوں میں بطور وکٹ کیپر 67 کیچ اور 12 اسٹمپ کیے۔

 ملاپ میوادا اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں بھی افغان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ملاپ میوادا کی بطور فل ٹائم بیٹنگ کوچ  پہلا اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف سیریز ہو گا۔

ذرائع کے مطابق میلاپ بطور کوچ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ حیدرآباد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ٹیم، چھتیس گڑھ اسٹیٹ کی سنگھ ٹیم اور جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،

 افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ہمبنٹوٹا میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے،  پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو  کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :