Time 12 اگست ، 2023
کاروبار

غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر مزید اعتماد بحال ہونے لگا

غیر ملکیوں نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرکا سرمایہ لگانے کا منصوبہ بنا لیا— فوٹو: فائل
غیر ملکیوں نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرکا سرمایہ لگانے کا منصوبہ بنا لیا— فوٹو: فائل

غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر مزید اعتماد بحال ہونے لگا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معدنیات میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہرکردی۔

غیر ملکیوں نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرکا سرمایہ لگانے کا منصوبہ بنا لیا اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت پاکستان انہیں سہولیات فراہم کرے گی۔

چیئرمین ٹیاٹن کاپر کارپوریشن ڈیوڈ تھامپسن نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا معدنیات کے وسائل سے مالا مال ہیں، پاکستان میں جب عالمی سمٹ ہوئی تو بہت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نظریں اس سمٹ پر تھیں۔

غیر ملکی سرمایہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان کے وسائل اگر صحیح طریقے سے بروئے کار لائے جائیں تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے۔

پینا کاپر کمپنی کے سی ای او نبیل ثاقب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہونے سے پاکستان میں نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک بھی ترقی کرے گا۔

مزید خبریں :