13 اگست ، 2023
بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے بالی وڈ سے کنارہ کشی کرنے اور فلم سازی ترک کرنے کے حوالے سے کیوں سوچنا شروع کردیا تھا؟
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انوراگ کیشپ نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں نیگیٹوٹی کے باعث فلم سازی چھوڑنے کا سوچنے لگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل دو سال تک انڈسٹری کے منفی رویوں سے شدید متاثر ہوتا رہا تھا، پریشانی کے اس دور میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے دوستوں نے مشورہ دیا کہ میں بالی وڈ کو چھوڑ کر ملیالم فلموں پر کام کروں۔
انوراگ کیشپ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ مجھے جرمن اور فرینچ فلمیں بنانے کیلئے بھی دعوت دی گئی تھی لیکن کیونکہ مجھے یہ تینوں زبانیں نہیں آتی اس لیے میں نے سوچا کہ میں ان زبانوں میں فلمیں کیسے بنا سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تب میں نے حقیقی طور پر سوچنا شروع کر دیا تھا کہ شاید اب مجھے بالی وڈ انڈسٹری اور فلم سازی کو چھوڑ کر کچھ اور کرنا پڑے گا۔