Time 13 اگست ، 2023
کھیل

تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لگ گئے لیکن ہاکی اسٹیڈیم افتتاح کیلئے وزیراعظم کی راہ تکتا رہا

وزیر اعظم کی آمد کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی گئی تھی__ فوٹو: جیو نیوز
وزیر اعظم کی آمد کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی گئی تھی__ فوٹو: جیو نیوز

دنیا کے سب سے بڑے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب مکمل ہو گئی۔

ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لگا دیے گئے لیکن اسٹیڈیم افتتاح کے لیے وزیراعظم پاکستان کی راہ تکتا رہا، پھر حکومت کی مدت ختم ہو گئی اور نگران سیٹ اپ آ گیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں نئی آسٹرو ٹرف بچھانے کا منصوبہ گزشتہ برس شروع ہوا جو اب مکمل کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی محکمہ اسپورٹس پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیدیم کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا منصوبہ بھی بنایا، پلان یہ تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم شہباز شریف اس کا افتتاح کریں گے لیکن حکومت کے آخری دن ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ 

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری اور سیاسی مصروفیات کی وجہ سے اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے لاہور نہ آ سکے۔ 

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی آمد کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ 

آسٹروٹرف کے منصوبے پر 12 کروڑ روپے سے زائد کا خرچ آیا جبکہ اپ گریڈیشن کے لیے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم لگا دی گئی۔

سیکرٹری اسپورٹس شاہد زمان کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے باعث شہباز شریف کا آنا ممکن نہ ہو سکا لیکن یہ سب کچھ افتتاح کے لیے نہیں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :