Time 15 اگست ، 2023
جرائم

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی کے بینظیر  بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ وارث خان پولیس نے طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو ملزمان نے خاتون سے  ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں زیادتی کی۔

پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ  واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور  دوسرےملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :