Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ کا قتل ہونیوالے صحافی جان محمد مہر کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

فوٹو:  جان محمد مہر فائل
فوٹو:  جان محمد مہر فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے سکھر میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئےکوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔

تاہم صحافی جان محمد مہر کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں افسوس ناک واقعہ ہوا،سینیئرصحافی شہید ہوئے۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے صحافی جان محمد مہرکے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

ناصرحسین شاہ  نے مزید کہا کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے خلاف سخت ایکشن ہو رہا ہے،انتظامیہ دن رات کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں :