Time 15 اگست ، 2023
کھیل

گولفر باپ کی گولفر بیٹے کے ساتھ محبت نے تاریخ رقم کر دی

تیمور حسن نے حمزہ امین کو گولف کورس پر ساتھ رہ کر تجربے سے آگاہ کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 تیمور حسن نے حمزہ امین کو گولف کورس پر ساتھ رہ کر تجربے سے آگاہ کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا  

لاہور :  گولفر باپ کی گولفر بیٹے کے ساتھ محبت نے تاریخ رقم کر دی۔

 حمزہ امین نے چند روز قبل آسٹرین اوپن گولف چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں چیمپئین شپ کے فاتح حمزہ امین کے کیڈی ان کے والد تھے؟

 حمزہ امین کے والد تیمور حسن پاکستان کے ایک معروف گولفر ہیں،  تیمور حسن سابق نیشنل چیمپئین ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اعزازات حاصل کیے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

تیمور حسن نے آسٹرین اوپن گولف چیمپئین شپ میں بیٹے حمزہ امین کا بیگ سنبھالا، جس دوران تیمور حسن نے حمزہ امین کو گولف کورس پر ساتھ رہ کر تجربے سے آگاہ کیا۔

تیمور حسن کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ حمزہ نے دوسری مرتبہ ٹاَئٹل جیتا ہے، میرے لیے یہ ایک زبردست تجربہ رہا ہے ،  چاروں راؤنڈز میں بیٹے کا کیڈی بننا شاندار رہا۔

دوسری جانب حمزہ امین کا کہنا تھا کہ  میرے والد نے میری بڑی رہنمائی کی اس دوران  انہوں نے بہت کچھ بتایا ، ہم باپ بیٹے کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ اور تاریخی لمحہ ہے۔

مزید خبریں :