Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

تربت میں اسکول ٹیچرکے قتل کا معمہ تا حال حل نہ ہوسکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع تربت میں اسکول ٹیچر کے قتل کا معمہ تا حال حل نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق تربت میں نجی اسکول ٹیچر عبدالرؤف کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار  نہیں ہو سکے، قتل کا مقدمہ تربت پولیس ا سٹیشن میں نامعلوم  افراد کے خلاف درج ہے، واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 نجی اسکو ل ٹیچر  پر بعض طلبا کی جانب سے مبینہ طور پر شعائر اسلام کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔

الزام کے بعد گزشتہ دنوں عبدالرؤف کو مقامی بااثر افراد کی جانب سے طلب کیا گیا تھا تاہم نامعلوم افراد نے راستے ہی میں 22 سال کے عبدالرؤف کو قتل کردیا۔

قتل کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، نمائندہ  بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ قتل کے ذمہ دار عبدالرؤف کو طلب کرنے والے ہیں، تحفظ نہیں دے سکتے تو نجی جرگہ میں کیوں طلب کیا گیا۔

مزید خبریں :