16 اگست ، 2023
پاکستان میں چلنے والی 120غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا گیا ہے۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نےصارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروایا ہے۔
ایس ای سی پی اعلامیےکے مطابق غیرقانونی لون ایپس سے متعلق سنگین شکایات موصول ہوئی تھیں، غیر قانونی ایپس چلانے والوں کےخلاف کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہےکہ مؤثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120 پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لیےگوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔