Time 17 اگست ، 2023
پاکستان

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے: چیف جسٹس

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کا کہنا ہےکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے، سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کی امین ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان سے سیمیول پیارے کی سربراہی میں اقلیتی وفد نے ملاقات کی،  وفد میں سکھ کمیونٹی کے اراکین بھی شامل تھے جنہوں نے چیف جسٹس کو سنہری کرپان تحفےکے طور  پر دی۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو  درپیش چیلنجز کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ہر پاکستانی کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کی امین ہے، سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد فیصلے بھی کیے، سپریم کورٹ نے مسیحی اور ہندوبرادری کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے۔

مزید خبریں :