کراچی میں خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق لوٹ مار کے دوران خاتون نے ایک ڈاکو سے پستول چھینا تو دوسرا فرار ہو گیا، خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو قابو کیا جس کے بعد ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملیر جعفر طیار میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

منگھو پیر روڈ پر بھی ڈکیتی مزاحمت میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ڈالمیا قبرستان کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا گیا، جاں بحق 28 سال کا عمیس پولیس اہلکار اور جمشید کوارٹر تھانے میں تعینات تھا۔

مزید خبریں :