Time 18 اگست ، 2023
کاروبار

گزشتہ مالی سال عوام سے کتنی پیٹرولیم لیوی لی گئی؟ فسکل آپریشن رپورٹ جاری

گزشتہ مالی سال اخراجات اور آمدن میں 6521 ارب روپے کا فرق رہا، گزشتہ مالی سال میں کل ٹیکس آمدن 7818 ارب روپے رہی: رپورٹ/ فائل فوٹو
گزشتہ مالی سال اخراجات اور آمدن میں 6521 ارب روپے کا فرق رہا، گزشتہ مالی سال میں کل ٹیکس آمدن 7818 ارب روپے رہی: رپورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے مالی سال 22-2023 کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد تک پہنچ گیا جب کہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک کل آمدن 9633 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 16 ہزار 154 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے، اخراجات اور آمدن میں 6521 ارب روپے کا فرق رہا، گزشتہ مالی سال میں کل ٹیکس آمدن 7818 ارب روپے رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ وفاق نے 7169 ارب اور صوبوں نے 649 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جب کہ گزشتہ مالی سال میں نان ٹیکس آمدن 1814 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 14 ہزار 583 ارب روپے کے جاری اخراجات کیے گئے، سود کی ادائیگیوں پر  5831 ارب روپے خرچ کیے گئے اور دفاع پر 1585 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 579 ارب روپے وصول کیے گئے اور گزشتہ مالی سال میں صوبوں کو 4223 ارب روپے منتقل کیے گئے۔

مزید خبریں :