18 اگست ، 2023
گورنر خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کی جانب سے صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری کی منظوری دیدی۔
منظوری کے بعد نگران صوبائی وزراء کی کل گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہو گی۔گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نگران وزراء سے حلف لیں گے۔
صوبائی کابینہ میں 9 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہوگا۔
دستاویز کے مطابق سیدمسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر نگران وزیرہوں گے۔
اس کے علاوہ احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ بھی نگران وزیر ہوں گے۔
ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے، ظفراللہ خان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔