پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر 'ون ونڈو ڈیسک' عدم توجہ کا شکار، مسافروں کو مشکلات

بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے وفاقی محتسب کی ہدایت پر ون ونڈو فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کی گئی تھی/ فائل فوٹو
بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے وفاقی محتسب کی ہدایت پر ون ونڈو فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کی گئی تھی/ فائل فوٹو

کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی 'ون ونڈو ڈیسک' عدم توجہ کا شکار ہونے کی وجہ سے بے فائدہ ہوگئی۔

 بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے وفاقی محتسب کی ہدایت پر ون ونڈو فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کی گئی تھی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی ڈیسک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ پروٹیکٹر کے عملے کو ڈیسک پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 تاہم ڈیسک پر سے متعلقہ تمام عملہ غائب ہے اور روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو پروٹیکٹر کی معمولات اور رہنمائی کرنے والا عملہ بھی موجود نہیں ہوتا جس سے یہ اعلان محض اعلان ہوکر رہ گیا ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :