23 فروری ، 2012
ماسکو … اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے سیاسی رہنما میدان میں آگئے۔ وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن نے انتخابی مہم کیلئے ماسکو کے سب سے بڑے اسپورٹس اسٹیڈیم کا انتخاب کیا، روسی وزیراعظم کی حمایت میں لاکھوں افراد نے ریلی میں شرکت کی، جن میں سے زیادہ تر سرکاری ملازم تھے۔ ریلی ایسے موقع پر سامنے آئی جب ملک بھر میں فادر لینڈ منایاجارہاہے اور عام تعطیل ہے، 4 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں ولادیمیر پیوٹن تیسری مدت کیلئے انتخاب لڑیں گے۔ صدارتی انتخابات میں پیوٹن کو سب سے زیادہ پسندیدہ قراردیا جارہاہے، تاہم 12 سال کی مدت میں پہلی بار ولادیمیر پیوٹن کو مخالفین کی ریلیوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔