Time 22 اگست ، 2023
پاکستان

محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون ہوائیں اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، جو موسلا دھار بارشوں کی سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات ،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات ،سیالکوٹ،نارووال، قصور، شیخوپورہ ،چترال میانوالی،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  25 اور 26 اگست کو ڈی جی خان، راجن پور، ژوب، قلات اور خضدار میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔سیاح حضرات محتاط رہیں ،آندھی اورجھکڑ سے کمزور انفرا اسٹرکچرز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :