06 جنوری ، 2013
ممبئی … ممبئی میں ”فیشن اینڈ جیولری شو“ میں دھنک رنگ ملبوسات، چمکتے زیوروں اور دمکتے چہروں نے شرکا کے دل جیت لیے۔ بھارت کا شہر ممبئی فلم نگری کے علاوہ فیشن انڈ سٹری کے مرکز کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ ممبئی میں ہونے والے اس فیشن اینڈ جیولری شو میں دنیا بھر کے 120 ڈیزائنر میدان میں تھے۔ خوش رنگ ملبوسات پر دلکش زیورات پہن کر جب ماڈل ریمپ پر آئیں تو جیسے کہکشاں زمین پر اتر آئی۔ اس شو میں قدیم اسٹائل کے ساتھ ساتھ انتہائی جدید ڈیزائنوں والے زیورات بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ منتظمین کے مطابق یہ بھارت کا سب سے بڑا جیولری شو تھا۔