Time 22 اگست ، 2023
جرائم

میانوالی: باپ نےکزن سے شادی سے انکار پر ڈاکٹر بیٹی پر فائرنگ کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میانوالی میں باپ نے مبینہ طور  پر کزن سے شادی کرنے سے انکار  پر ڈاکٹر  بیٹی پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سدرہ  نے والد عبدالصمد سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی پڑھے لکھے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے لیکن والد کزن سے شادی کرانے پر بضد تھا۔

 کزن سے شادی کے خلاف دو سال سے احتجاج پر ڈاکٹر سدرہ کے والد نے مشتعل ہوکر بیٹی کے سر اور  ٹانگوں میں گولیاں ماریں۔

ڈاکٹر سدرہ کو علاج معالجےکے لیے پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال  میانوالی شفٹ کیا گیا لیکن مناسب علاج کی عدم دستیابی پر انہیں دو روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر سدرہ کی حالت تشویش ناک ہے تاہم علاج جاری ہے، سر میں گولی لگنےکے باعث ڈاکٹر سدرہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واقعےکے بعد سے ڈاکٹر سدرہ کا والد عبدالصمد فرار  ہے، میانوالی میں ڈاکٹر سدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد عبدالصمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :