پاکستان

حساس ادارے اور پولیس کی لیاری میں کارروائی، بھارتی جاسوس سمیت پاکستانی سہولت کار گرفتار

ملزمان سے 2 انڈین پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری باکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ییں —فوٹو: جیو نیوز
ملزمان سے 2 انڈین پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری باکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ییں —فوٹو: جیو نیوز

ساؤتھ زون کی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک بھارتی جاسوس بھی بتایا گیا ہے۔

ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث 1 انڈین جاسوس سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں دوسرا پاکستانی سہولت کار ہے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

 ملزمان سے 2 انڈین پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری باکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ییں ۔

ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو انڈین جاسوس ہے جو کہ پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

دونوں ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :